Live Updates

عمران خان کا غیر ذمہ دارانہ ٹویٹ صرف ملک کی سلامتی کی صورتحال اور سیاسی ماحول کو خراب کرنے کے لیے کیا گیا،وفاقی وزیر خزانہ

ہفتہ 4 فروری 2023 13:14

عمران خان کا  غیر ذمہ دارانہ ٹویٹ صرف ملک کی  سلامتی کی صورتحال  اور ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 فروری2023ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عمران خان کا غیر ذمہ دارانہ ٹویٹ صرف ملک کی سلامتی کی صورتحال اور سیاسی ماحول کو خراب کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ہفتہ کو اپنے ٹویٹس میں وزیر خزانہ سینیٹر محمد استحاق ڈار نے کہا کہ 2022 میں دنیا کی 24ویں بڑی معیشت سے 47ویں نمبر پر آنے والی پاکستانی معیشت کی تباہی عمران کی بیڈ گورننس، نااہلیاور بے مثال قرضوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ذخیرہ اندوزی، بدانتظامی اور بدعنوانی کی حکمرانی نے پاکستان کے عوام کو انتہائی مہنگائی اور ناقابل برداشت مصائب کا شکار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر کوئی جانتا ہےکہ عمران خان ایک خودغرض، نرگسیت پسند، خبط عظمت کا شکار شخص ہے جو وزیر اعظم کے عہدہ سے آئینی طور پر ہٹائے جانے کے بعد سے غصیلہ ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

اسحاق ڈار نے کہا کے وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور عمران خان کا موازانہ بڑا آسان ہے۔

انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے عمران خان کو ایک سیاسی جماعت سربراہ کے طور پر ملک کی سکیورٹی اور نیشنل ایکشن پلان کے حوالہ سے قومی مکالمہ میں موعو کیا ہے جس سے ہر پاکستانی متاثر ہوا ہے لیکن عمران خان کا اس حوالہ سے انتہائی غیر مہذب اور گھٹیا انداز میں ردعمل چونکا دینے والا ہے۔ انہوں نے اس تاسف کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان اپوزیشن میں عزت سے رہنے کی بجائے ملک کی پستی کو دیکھنا پسند کرے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات