وزیر مملکت حنا ربانی کھر کی سری لنکا کی بنگلہ دیشی وزیر خارجہ سے ملاقات، معیشت اور تجارت میں دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال

ہفتہ 4 فروری 2023 13:23

وزیر مملکت حنا ربانی کھر کی سری لنکا کی بنگلہ دیشی وزیر خارجہ  سے ملاقات، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 فروری2023ء) وزیر مملکت حنا ربانی کھر نے سری لنکا کی آزادی کی تقریبات کے موقع پر بنگلہ دیشی وزیر خارجہ اے کے عبدالمومن سے ملاقات میں معیشت اور تجارت میں دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر مملکت امور خارجہ حنا ربانی کھر نے سری لنکا کی آزادی کی تقریبات کے موقع پر بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ اے کے عبدالمومن سے ملاقات کی ہے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر مختلف شعبوں بالخصوص معیشت اور تجارت میں دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔