وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان نے یوم یکجہتی کشمیر منانے کے حوالے سے تیاریاں مکمل کر لیں، قمر زمان کائرہ
اندرون و بیرون ملک پاکستانی اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کریں گے، کشمیری شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے 5 فروری کو پورے ملک میں صبح دس بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی، مشیر وزیراعظم
ہفتہ 4 فروری 2023 15:56
(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ بیرون ملک قائم پاکستانی مشنز خصوصی ریلیز،سیمینارز،تصویری نمائشوں کا انعقاد کررہے ہیں۔
انہوںنے کہاکہ اسلام آباد پی این سی اے اور لوک ورثہ میں تین روزہ تقاریب جاری ہیں جن میں کشمیری ثقافت کو اجاگر کیا جا رہا ہے۔ قمر زمان کائر ہ نے کہاکہ پرنٹ والیکٹرونک میڈیا کے علاوہ سوشل میڈیا پر بھی کشمیریوں سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا جائے گا، اس دن کے حوالے سے ڈاکیومینٹرز، تصاویر کوبھرپور طریقے سے تشہیرکی جائے گیوزارت اطلاعات و نشریا ت پی ٹی وی ، ورلڈ ٹی وی اے جے کے اور ریڈیو کے ذریعے مختلف پروگرا مز نشر کرے گا۔ قمرزمان کائرہ نے کہاکہ پرائیویٹ میڈیا کے چینلز اور ایف ایم ریڈیو سے بھی یوم یکجہتی کشمیر کو بھرپور کوریج دیں گے۔ انہوںنے کہاکہ سول ایویشن،پاکستان ریلوے،میٹرو بس اور این ایچ اے ہوائی اڈوں،ریلوے اسٹیشنز،میٹرو بس اسٹیشنز اور ٹول پلازوں پر یوم یکجہتی کشمیرکے حوالے سے بینرز آویزاں کر رہے ہیں، سی ڈی اے نے اسلام آباد کی تمام اہم شاہراؤں پر یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے بینرز آویزاں ک ہیں، سیلولر / موبائل کمپنیاں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے خصوصی پیغامات نشر کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ اس کے علاوہ تمام شہروں کے بڑے پلازوں،شاپنگ مالز اور مارکیٹوں میں بھی یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سیstreamersاور بینرز لگانے کا بندوبست کیا گیا ہے۔قمرزمان کائرہ نے کہاکہ تمام صوبائی حکومتوں اور گلگت بلتستان نے اس دن کے حوالے سے خصوصی تقاریب،سیمینارز، تصاویری نمائش، ریلیز،تقریری مقابلوں،جلسے جلوس، سکول وکالجزمیں مضمون نویسی جیسی سرگرمیوں کا انتظام کر رکھا ہے۔انہوںنے کہاکہ تمام صوبوں کے گورنرز، وزراء اعلیٰ و دیگر سینئر وزراء شرکت کریں گے۔ قمر زمان کائرہ نے کہاکہ تمام صوبوں کے ڈویثرنل اورڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹرز میں بھی یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے تقاریب منعقد کی جا رہی ہیں، آزادکشمیر حکومت نے بھی یوم یکجہتی کشمیر منانے کے حوالے سے بھرپور انتظامات کر رکھے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اس موقع پرایل او سی کی دوسری جانب یکجہتی سے بھرپور پیغام پہنچاجارہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ مظفر آباد اور آزادکشمیر کے دیگر ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرز میں خصوصی ریلیز،سیمینارز،تصویری نمائشوں مضمون نویسی اور تقاریری مقابلے کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ کوہالہ پل سمیت آزادکشمیر سے ملنے والے تمام راستوں پر تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا جس میں دیگر صوبوں کے وزراء بھی شرکت کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان سپورٹس بورڈ نے سپورٹس کمپلیکس میں اس دن کی مناسبت سے ایک فٹ بال میچ اور ہاکی میچ کا بھی انتظام کر رکھاہے۔مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.