رتہ امرال پولیس کی کارروائی ،سنوکر کلب پر جواء کھیلنے والے 7 قمار باز گرفتار کرلئے، داؤ پر لگی رقم بر آمد ،مقدمہ درج کرلیا

ہفتہ 4 فروری 2023 16:47

رتہ امرال پولیس کی کارروائی ،سنوکر کلب پر جواء کھیلنے والے 7 قمار باز ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 فروری2023ء) رتہ امرال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سنوکر کلب پر جواء کھیلنے والے 7 قمار باز گرفتار کر کے داؤ پر لگی رقم 36 ہزار 750 روپے برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رتہ امرال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سنوکر کلب پر جواء کھیلنے والے 07 قمار بازوں کوگرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں ملزمان میں نوید،شبیر، جاوید، طارق ، گل خطاب،کامران اور ربنواز شامل ہیں،ملزمان سے داؤ پر لگی رقم 36 ہزار 750 روپے آمدہوئے،ایس پی راول ماہم خان نے رتہ امرال پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ قمار بازی دیگر برائیوں کی جڑ ہے ایسے جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :