راولپنڈی پولیس کی پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کیخلاف کارروائیاں

28ملزمان گرفتار ،3200سے زائد پتنگیں اور ڈوریں برآمد ،مقدمات درج کرلئے

ہفتہ 4 فروری 2023 16:47

راولپنڈی پولیس کی پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کیخلاف کارروائیاں
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 فروری2023ء) راولپنڈی پولیس نے پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئی28ملزمان گرفتار کر کے 3200سے زائد پتنگیں اور ڈوریں برآمد کر کے مقدمات درج کرلئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راول ڈویژن پولیس نے 07ملزمان کو گرفتار کرکے ملزمان سے 62پتنگیں برآمدکیں،پوٹھوہار ڈویژن پولیس نے 19ملزمان کو گرفتار کرکے 800سے زائد پتنگیں اور ڈوریں برآمد کیں،صدر ڈویژن پولیس نے 02ملزمان کو گرفتا رکرکے ساڑھی00 23سے زائد پتنگیں اور ڈوریں برآمد کیں،ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض خان نے متعلقہ ایس ایچ اوز کو شاباش کو دیتے ہوئے کہا کہ پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :