راولپنڈی پولیس کا پیشہ ور بھکاریوں کیخلاف کریک ڈاؤن ،30بھکاری گرفتار کرلئے

ہفتہ 4 فروری 2023 16:47

راولپنڈی پولیس کا پیشہ ور بھکاریوں کیخلاف کریک ڈاؤن ،30بھکاری گرفتار ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 فروری2023ء) راولپنڈی پولیس نے پیشہ ور بھکاریوں کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 30بھکاری گرفتار کرلئے۔ تفصیلات کے مطابق سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری کے احکامات پر انچارجزبیگراسکواڈز نے اپنی اپنی ٹیموں کے ہمراہ پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے،30بھکاریوں کو گرفتار کر کے راولپنڈ ی شہر کے مختلف تھانوں میں بند کروایا۔

(جاری ہے)

سی پی اوسید شہزاد ندیم بخاری کا کہنا تھا کہ خصوصی بیگر سکواڈ بھرپور محنت کر رہا ہے، پیشہ وربھکاری راولپنڈی شہر کی مختلف شاہراہوں اور چوک چوراہوں کھڑے ہو کر نہ صرف ٹریفک کی روانی کو متاثر کرتے ہیں بلکہ حادثات کا بھی اندیشہ بنا تے ہے ، عوام سے بھی گزارش ہے کہ ایسے عوامل کی حوصلہ شکنی کی جائے اس سے نہ صرف معاشرے میں بہتری آئے گی بلکہ ٹریفک کی روانی بھی بہتر ہو گی۔

متعلقہ عنوان :