سی ٹی ڈی کی پنجاب میں کارروائیاں، کالعدم تنظیم کے 9 دہشتگرد گرفتار

دہشتگردوں سے خودکش جیکٹ بنانے کا سامان، ہینڈ گرینیڈ اور بھاری اسلحہ برآمد ہوا،ترجمان سی ٹی ڈی

ہفتہ 4 فروری 2023 16:57

سی ٹی ڈی کی پنجاب میں کارروائیاں، کالعدم تنظیم کے 9 دہشتگرد گرفتار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 فروری2023ء) کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 9 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق لاہور،گوجرانوالہ، ڈی جی خان اور بہاولپور میں کارروائیاں کرتے ہوئے کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 9 دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا۔سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق دہشتگردوں سے خودکش جیکٹ بنانے کا سامان، ہینڈ گرینیڈ اور بھاری اسلحہ برآمد ہوا۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشتگردوں کے خلاف 7 مقدمات درج ہیں اور ان سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :