سریئے کی فی ٹن قیمت 2 لاکھ 88 ہزار روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
گزشتہ چند مہینوں سے سیاسی عدم استحکام اور اس کے معیشت پر سنگین اثرات سے سیمنٹ کی صنعت متاثر ہو رہی ہے، ترجمان اے پی سی ایم اے
ہفتہ 4 فروری 2023 16:57
(جاری ہے)
مغل اسٹیل نے بھی 3 فروری سے فی ٹن ’ری بار‘ سریے کی قیمت میں 12 ہزار روپے اضافے کا اعلان کیا، یونین اسٹیل نے اپنے بزنس پارٹنرز کو بتایا کہ وہ 3 فروری سے نئے آرڈرز نہیں لے رہے۔
ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے چیئرمین الطاف تائی نے بتایا کہ تعمیراتی خام مال خاص طور پر سریے کی زیادہ قیمتوں کی وجہ بلڈرز اپنے پروجیکٹس بند کر رہے ہیں، جس کے سبب ہزاروں افراد کی ملازمتیں ختم ہو رہی ہیں۔انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ تعمیراتی خام مال ہمسایہ ممالک سے بارٹر کی بنیاد پر منگوایا جائے تاکہ موجودہ صورتحال پر قابو پایا جاسکے ورنہ بلڈرز اور ڈیولپرز اپنی سرمایہ کاری دیگر ممالک میں لے جانے پر مجبور ہو جائیں گے، یہ قدم پاکستانی معیشت کے لیے نقصان دہ ثابت ہوگا۔جنوری میں سیمنٹ کی فروخت میں 5.24 فیصد بہتری کے باوجود رواں مالی سال کے ابتدائی 7 مہینے میں مجموعی فروخت 14 فیصد کمی کے بعد 2 کروڑ 36 لاکھ ٹن رہ گئی۔رپورٹ کے مطابق جنوری میں سیمنٹ کی مقامی فروخت ایک فیصد اضافے کے بعد 40 لاکھ ٹن رہی۔آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (اے پی سی ایم ای) کے مطابق جنوری میں سیمنٹ کی مقامی فروخت 5.24 فیصد بڑھ کر 35 لاکھ 80 ہزار ٹن ہو گئیں جو گزشتہ برس 34 لاکھ 10 ہزار ٹن ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ برآمدات میں 24.13 فیصد کمی کے بعد 4 لاکھ 18 ہزار ٹن رہ گئی جو جنوری 2022 میں 5 لاکھ 10 ہزار ٹن تھی۔مالی سال 23-2023 کے ابتدائی 7 مہینے میں سیمنٹ کی کل فروخت (مقامی اور برآمدات) گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 18 فیصد کمی کے بعد 2 کروڑ57 لاکھ ٹن ریکارڈ کی گئی۔اسی عرصے کے دوران سیمنٹ کی مقامی فروخت گزشتہ برس کے مقابلے میں 14 فیصد گر کر 2 کروڑ 36 لاکھ ٹن رہ گئی، جو گزشتہ برس 2 کروڑ 74 لاکھ ڈالر تھی۔مالی سال 23-2022 کے ابتدائی 7 مہینے کے دوران برآمدات بھی 45.4 فیصد کم ہو کر 21 لاکھ 50 ہزار ٹن کی سطح پر آگئی۔اے پی سی ایم اے کے ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ چند مہینوں سے سیاسی عدم استحکام اور اس کے معیشت پر سنگین اثرات سے سیمنٹ کی صنعت متاثر ہو رہی ہے۔انہوںنے کہاکہ سیمنٹ مینوفیکچررز کو کوئلے، اسپیئر پارٹس اور پلانٹس کے ہموار آپریشن میں درکار دیگر قابل استعمال اشیا کے لیٹر آف کریڈٹ (ایل سیز) کھولنے میں دشواری کی وجہ سے کئی چیلنجز کا سامنا ہے۔انہوںنے کہاکہ حکومت اس بات کو یقینی بنائے کہ ایل سیز وقت میں کھلیں تاکہ سپلائی میں تعطل اور فیکٹریوں کو بند ہونے سے بچایا جاسکے۔مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.