امریکی سیکریٹری خارجہ انٹونی بلنکن نے دورہ چین ملتوی کردیا

ہفتہ 4 فروری 2023 17:15

امریکی سیکریٹری خارجہ انٹونی بلنکن نے دورہ چین ملتوی کردیا
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 فروری2023ء) امریکی سیکریٹری خارجہ انٹونی بلنکن نے چین کا دورہ ملتوی کر دیا ہے۔امریکا میں چین کے مبینہ جاسوس غبارے کی پرواز کے بعد یہ دورہ ملتوی کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی میڈیا کے مطابق سیکریٹری خارجہ نہیں چاہتے تھے کہ چینی حکام سے ملاقات میں صرف جاسوس غبارے کی پرواز کے متعلق بات ہو لہذا انہوں نے دورہ چین ملتوی کر دیا۔یا د رہے امریکی حکام نے بتایا تھا کہ پینٹاگون ایک مشتبہ چینی جاسوس غبارے کا سراغ لگا رہا ہے جو امریکا کے اوپر پرواز کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :