محکمہ اینٹی کرپشن سرگودھاکی کارروائی، اے ایس آئی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

ہفتہ 4 فروری 2023 17:21

محکمہ اینٹی کرپشن سرگودھاکی کارروائی، اے ایس آئی رشوت لیتے ہوئے رنگے ..
سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 فروری2023ء) محکمہ اینٹی کرپشن سرگودھانے بھکر میں کارروائی کرتے ہوئے اے ایس آئی کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ ضلع بھکر سے اعجاز حسین نے ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھاعاصمہ اعجاز چیمہ کو درخواست دی کہ تھانہ منکیرہ میں تعینات عبدالغفار چھبور ااے ایس آئی بغیر رشوت لیے کوئی کام نہیں کرتااور سائلین سے بدتمیزی، بدسلوکی اس کا وطیرہ بن چکا ہے۔

(جاری ہے)

سائل کی درخواست اس کے پاس زیر دریافت ہے جس کا مقدمہ درج کرنے کے لیے عبدالغفار چھبور اے ایس آئی 45ہزار روپے رشوت کا مطالبہ کر رہا ہے، جس پر ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھانے ریجنل ڈائریکٹوریٹ سرگودھا سے محمد اکرم سرکل آفیسر اینٹی کرپشن سرگودھا کو بھکر میں ریڈ کرنے کا حکم دیا۔محمد اکرم سرکل آفیسرنے فیاض احمد ساجرہ، مجسٹریٹ دفعہ 30 کی نگرانی میں ریڈ کر کے عبدالغفارچھبور اے ایس آئی تھانہ منکیرہ کے قبضے سے 45ہزار روپے کے نشان زدہ نوٹ برآمد کر کے موقع پر گرفتار کر لیا۔اینٹی کرپشن ٹیم نے ملزم کے خلاف تھانہ اینٹی کرپشن بھکر میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :