سٹی پولیس کراچی کی کارروائی،موٹر سائیکل لفٹنگ اور منشیات فروشی میں ملوث 17مبینہ ملزمان گرفتار

ہفتہ 4 فروری 2023 17:28

سٹی پولیس کراچی کی کارروائی،موٹر سائیکل لفٹنگ اور منشیات فروشی میں ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 فروری2023ء) ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائمز،ڈکیتی،چھینا جھپٹی،موٹر سائیکل لفٹنگ اور منشیات فروشی میں ملوث 17مبینہ ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ و منشیات برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

ترجمان ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کراچی کے ہفتہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق گرفتار ملزمان میں وحید،عامر، صفدر ماشی، شعیب، زبیر، محمد عامر، محمد نبیل، سجاد، آصف، شاہ نواز، معراج،شکیل ، راشد علی،دلاور خان، عادل، محمد معین اور حسن شامل ہیں جن سے 8پستول بمعہ رائونڈز، 3 چوری شدہ موٹر سائیکلیں،آئس، ہیروئن،چرس،شراب اور گٹکا/ماوا برآمدکیا گیا ہے ۔

پولیس نے ملزمان کو کلری،کلاکوٹ،نبی بخش،گارڈن،چاکیواڑہ، رسالہ اور عیدگاہ کی حدود سے گرفتار کیاہے۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔