گوجرانوالہ، والد سے طلاق لینے پر10سالہ بیٹے کے ہاتھوں ماں قتل

ہفتہ 4 فروری 2023 17:49

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 فروری2023ء) گوجرانوالا کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں والد سے طلاق لینے کیلئے عدالت سے رجوع کرنے پر 10 سالہ بیٹے نے ماں کی جان لے لی۔

(جاری ہے)

واقعہ کی سی سی فوٹیج سامنے آ گئی ہے جس میں بچے کو ماں کا تعاقب کرتے دیکھا جاسکتا ہے،شناخت چھپانے کے لیے بچے نے برقعہ پہن کر ماں کا تعاقب کیا۔پولیس کے مطابق خاتون نے تنسیخ نکاح کا دعویٰ کررکھا تھا جس پر بچے نے یہ انتہائی اقدام اٹھایا۔ممکنہ طور پر بچے کو ایسا کرنے کیلئے والد نے اکسایا۔پولیس نے واقعہ کی مزید تفتیش شروع کر دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :