پی ایس ایل 8 کا جادو؛ آن لائن ٹکٹ فروخت کرنے والی ویب سائیٹ کریش

ہفتہ 4 فروری 2023 18:02

پی ایس ایل 8 کا جادو؛ آن لائن ٹکٹ فروخت کرنے والی ویب سائیٹ کریش
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 فروری2023ء) پاکستان سپر لیگ 8 کا میلہ 13فروری سے سجے گا، دنیا بھر میں مشہور یہ میلہ رواں برس کراچی ، لاہور ، راولپنڈی اور ملتان کے میدانوں میں کھیلا جائے گا اور اس کیلئے آن لائن ٹکٹوں کی فروخت بھی شروع ہوگئی ہے تاہم آن لائن فروخت کے پہلے روز ہی ویب سائیٹ کریش کرگئی۔

(جاری ہے)

13 فروری کو پی ایس ایل 8 کا پہلا مقابلہ ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا، اس میچ کے ٹکٹ بڑی تعداد میں فروخت ہوچکے ہیں۔اس کے علاوہ 14 فروری کو شیڈول کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان میچ کے لئے بھی بڑی تعداد میں ٹکٹس فروخت ہوگئے ہیں۔