تھانہ صدر حسن ابدال پولیس نے شہری کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا

ہفتہ 4 فروری 2023 18:08

تھانہ صدر حسن ابدال پولیس نے شہری کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر ..
اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 فروری2023ء) تھانہ صدر حسن ابدال پولیس نے شہری کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دلنواز ولد محمد فیاض ساکن پتھر گڑھ نے تھانہ صدر حسن ابدال مین تحریری درخواست دی کہ میں اپنے والد صاحب کے ساتھ کریش مشین جو پتھر گڑھ میں واقع ہیں ،چوکیداری کرتا ہوں شام کو جب میرے والد ڈیوٹی ختم کر کے گھر جا رہے تھے جب کامران کریش مشین کے پاس پہنچے تو دونامعلوم نوجوان آئے جس میں سے ایک نے پسٹل نکال کر میرے والد پر سیدھے فائر کر دئیے جس سے میرا والد زخمی ہو گیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے فوت ہو گیا،انسپکٹر فیصل منظور انچارج ایچ آئی یو سرکل حسن ابدال نے مقدمہ درج کر کے نامعلوم ملزم خان محمد ولد گل محمد خان ساکن ٹانگ کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا ۔

ملزم سے مزید تفتیش شروع کر دی گئی

متعلقہ عنوان :