پولیس نے پکڑا اور 50 ہزار لیکر چھوڑ دیا: بچیوں سے زیادتی کے ملزم کا انکشاف

ملزم کو پولیس نے سول جج کوٹ ڈیجی کی عدالت میں پیش کیا، عدالت نے ملزم غلام مہرانی کو 14 روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری ہفتہ 4 فروری 2023 22:00

پولیس نے پکڑا اور 50 ہزار لیکر چھوڑ دیا: بچیوں سے زیادتی کے ملزم کا انکشاف
خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 فروری2023ء) خیر پور میں بچیوں سے زیادتی کرنے والے ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ پولیس نے پکڑا اور 50 ہزار لیکر چھوڑ دیا۔ تفصیلات کے مطابق خیرپور میں بچیوں سے زیادتی اور خواتین کی قابل اعتراض ویڈیوز کے کیس میں گرفتار ملزم غلام مہرانی کو 14 دن کا جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ ملزم غلام مہرانی کو پولیس نے سول جج کوٹ ڈیجی کی عدالت میں پیش کیا، عدالت نے ملزم غلام مہرانی کو 14 روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

ملزم نے ویڈیو بیان میں بتایا کہ چند روز قبل پولیس نے مجھے پکڑا تھا اور 50 ہزار روپے لیکر چھوڑ دیا تھا، پولیس نے میرا موبائل فون بھی لیا تھا، جب پیسے لیکر چھوڑا تو موبائل فون واپس کردیا۔ ملزم کا کہناتھاکہ چند بلیک میلرز مجھ سے 10 لاکھ روپے مانگ رہے تھے، نا دینے پر ویڈیوز شیئر کی گئیں۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ چند روز قبل ملزم کی معصوم بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں، پولیس نے سرکاری مدعیت میں مقدمہ درج کرکے گزشتہ روز مقابلے کے بعد ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کیا تھا۔

دوسری جانب وہاڑی میں مسافر بس میں 18 سال کی بس ہوسٹس کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ پولیس کے مطابق بس کے گارڈ نے اسلحہ کے زورپربس ہوسٹس کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگیا جسے بعدازاں پولیس نے گرفتار کرلیا۔ پولیس نے بتایا کہ واقعہ چلتی بس میں میلسی سے وہاڑی آتےہوئے پیش آیا، بس کے تمام مسافر میلسی میں اتر گئےتھے اور بس وہاڑی بس اسٹینڈ پر آرہی تھی، گارڈ نے بس کو لاک کرکے بس ہوسٹس سے زیادتی کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زیادتی کا شکار متاثرہ بس ہوسٹس کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیواسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق تھانہ دانیوال پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم شیراز اوربس کے ڈرائیور کوگرفتار کرلیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ڈرائیور نے گارڈ کی معاونت کی، بس کے دروازے بند کیے اورگاڑی نہیں روکی۔