اسلام آباد میں پتنگ بازی پر 2 ماہ کیلیے پابندی عائد، دفعہ 144 نافذ

ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن نے وفاقی دارلحکومت میں آج سے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیش بھی جاری کر دیا

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری ہفتہ 4 فروری 2023 23:29

اسلام آباد میں پتنگ بازی پر 2 ماہ کیلیے پابندی عائد، دفعہ 144 نافذ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔4 فروری2023ء) اسلام آباد میں پتنگ بازی پر 2 ماہ کیلیے پابندی عائد کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن نے وفاقی دارلحکومت میں آج سے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیش بھی جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں پتنگ بازی کی فروخت اور اڑانے پر پاپندی عائد کی جارہی ہے، دفعہ 144 کا نفاذ دو ماہ تک ہو گا۔

واضح رہے کہ پشاور میں بھی امن و امان کے خدشے کے پیش نظر دفعہ 10 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ پشاور کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پشاور میں امن و امان کی صورتحال کے پیش 10 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے نوٹیفکیشن جاری کردی، دفعہ 144کے نفاذ کے بعد 5 سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی عائد ہوگی۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ 30 جنوری کو پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں ہونے والے خودکش حملے میں متعدد افراد شہید اور 200 کے قریب زخمی ہوئے تھے۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ پشاور پولیس لائنز مسجد میں ہونے والے خودکش دھماکے میں شہدا کی مصدقہ تعداد 84 ہے۔ ترجمان پولیس کے مطابق خودکش دھماکے میں پولیس اہلکاروں اور افسران بشمول سویلینز مجموعی طور پر شہید ہونے والوں کی تعداد 84 ہے، ابتدائی اعداد و شمار میں ابہام کی بنیادی وجہ یہ تھی کہ کچھ شہیدوں کے نام فہرست میں ایک سے زائد مرتبہ لکھے گئے تھے۔ پولیس نے جاری اعداد و شمار میں بتایا ہے کہ ابتدائی طور پر عدم شناخت والے شہداء کے نام بعد از شناخت بھی عدم شناخت والے ناموں کی فہرست میں موجود رہے جس ابہام پیدا ہوا۔