افتخار احمد نے وزیر کھیل وہاب ریاض کے ایک اوور میں 6 چھکے جڑ دیے

افتخار احمد نے 50 گنیدوں پر 94 رنز کی ناقابل شکست جارحانہ اننگز کھیلی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 5 فروری 2023 14:26

افتخار احمد نے وزیر کھیل وہاب ریاض کے ایک اوور میں 6 چھکے جڑ دیے
کوئٹہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 5 فروری 2023ء ) کوئٹہ میں جاری پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ میں افتخار احمد نے پنجاب کے وزیر کھیل وہاب ریاض کے ایک ہی اوور میں 6 چھکے جڑ دیے۔ افتخار احمد نے وہاب ریاض کے آخری اوور میں 6 چھکے لگائے جس کے بعد 'افتی مینیا' ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔
افتخار احمد نے 50 گنیدوں پر 94 رنز کی ناقابل شکست جارحانہ اننگز کھیلی۔

(جاری ہے)

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 20 اوورزمیں 5 وکٹوں کے نقصان پر پشاور زلمی کو185 رنز کا ہدف دیا ہے۔ اس سے قبل نمائشی میچ میں پشاور کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ سوشل میڈیا صارفین نے افتخار احمد کے چھکوں پر کچھ یوں اپنے ردعمل کا اظہار کیا ۔