بور ہو رہی ہوں تو کچن چلی جاتی ہوں، شاہین کی اہلیہ کا پرانا کلپ وائرل

شاہین آفریدی اور شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا آفریدی کا نکاح دو روز قبل کراچی میں ہوا ہے: رپورٹ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 5 فروری 2023 14:42

بور ہو رہی ہوں تو کچن چلی جاتی ہوں، شاہین کی اہلیہ کا پرانا کلپ وائرل
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 5 فروری 2023ء ) پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا سابق کپتان شاہد آفریدی کی صاحبزادی کا نکاح ہوگیا ، شاہین کی اہلیہ کا ایک پرانا کلپ وائرل ہوگیا جس میں وہ کہہ رہی ہیں کہ جب میں بور ہو رہی ہوں تو کچن چلی جاتی ہوں۔ میزبان کے سوال پر انشا آفریدی نے بتایا کہ مجھے کوکنگ کا شوق نہیں ہے اگر بہت زیادہ فری ہوں اور بور ہورہی ہوں تو میں کچن میں چلی جاتی ہوں لیکن شوق نہیں ہے۔

(جاری ہے)

دوران انٹرویو میزبان نے انشا سے ان کے پسندیدہ ملک سے متعلق سوال کیا جس پر انشا نے کہا کہ ترکیہ بہت پیاری جگہ ہے مجھے ترکیہ بہت پسند ہے، انشا اللہ اگلا پلان ترکیہ کا ہے جس پر شاہد آفریدی نے کہا کہ اب سارے پلان شادی کے بعد پورے کرنا۔ اسی انٹرویو کے دوران جب اقصیٰ آفریدی سے سوال کیا گیا انھیں کوکنگ کا شوق ہے تو انہوں نے کہا کہ مجھے کوکنگ کا بالکل بھی شوق نہیں ہے جس پر شاہد آفریدی نے بتایا کہ انھیں صرف کھانے کا شوق ہے۔