ایشیاء کپ ہوا تو پاکستان میں ہی ہوگا، پی سی بی کا دوٹوک مقف

ایشین کرکٹ کونسل کی میٹنگ میں چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی ڈٹ گئے

اتوار 5 فروری 2023 20:20

ایشیاء کپ ہوا تو پاکستان میں ہی ہوگا، پی سی بی کا دوٹوک مقف
ماناما (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 فروری2023ء) پاکستان کرکٹ بورڈ ایشیاء کپ کے پاکستان میں انعقاد کے حوالے سے اپنے موقف پر ڈٹ گیا۔بحرین میں ایشین کرکٹ کونسل کی میٹنگ میں پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے سخت موقف اپنایا۔

(جاری ہے)

بھارتی بورڈ پر واضح کردیا کہ اگر ایشیاء کپ متاثر ہوا تو بھارت میں شیڈول ورلڈکپ اور چیمپئنز ٹرافی پر بھی ڈیڈ لاک ہوگا۔ ایشیاء کپ کے وینیو کے حوالے سے فیصلہ اب مارچ میں کیا جائے گا۔خیال رہے کہ ایشیا ء کپ 2023 پاکستان میں شیڈول ہے تاہم بھارتی کرکٹ بورڈ حکومت کی اجازت کا بہانہ بناکر پاکستان آنے سے انکارکرچکا ہے۔