پاکستان ریلوے نے کوہاٹ سمیت ملک بھر میں مسافرٹرینوںکے کرایوں میںاضافہ کردیا

اتوار 5 فروری 2023 20:20

پاکستان ریلوے نے کوہاٹ سمیت ملک بھر میں مسافرٹرینوںکے کرایوں میںاضافہ ..
کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 فروری2023ء) پاکستان ریلوے نے کوہاٹ سمیت ملک بھر میں مسافرٹرینوںکے کرایوں میںایک بار پھربڑا اضافہ کردیا جو(آج) 6 فروری سے فوری طورپرنافذالعمل ہوگا۔ پاکستان ریلوے حکام کے مطابق ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑھتے ہوئے اضافہ کے پیش نظر ریلوے کے کرائے بھی بڑھادئے گئے ۔ ریلوے حکام کے مطابق ملک بھر میں مختلف شہروں کے مابین چلنے والے مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں تقریباً8 سی10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان ریلوے نے ملک بھر میں ٹرینوں کے لئے نیا کرایہ نامہ جاری کردیا ہے جس پر آج 6 فروری 2023سے عملدرآمد شروع کیا جائے گا۔ ریلوے حکام کے مطابق کوہاٹ سے راولپنڈی جانے والے کوہاٹ ایکسپریس کے کرایہ میں بھی تقریباً نو(9) فیصد اضافہ کیا گیا ہے اور کوہاٹ سے راولپنڈی جانے والی ٹرین کا یکطرفہ کرایہ اب 350 روپے سے بڑھ کر 380 روپے ہوگیا ہے۔ایک محتاط اندازے کے مطابق نومبر2021 سے جنوری 2023 تک پندرہ ماہ کے عرصہ میں پاکستان ریلوے نے مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں مجموعی طورپر65 فیصد اضافہ کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :