Live Updates

جیل بھرو تحریک کے دوران عمران خان کو وہاں رکھیں گے جہاں ہمیں رکھاگیاتھا، رانا ثناء اللہ کا اعلان

تم جیل بھرو تحریک شروع کرو، بیٹا تمہارا علاج بھی میں کروں گا، عمران خان کہ ان سیلوں میں ہی رکھیں گے جہاں انہوں نے اپوزیشن رہنماؤں کو رکھا تھا

اتوار 5 فروری 2023 20:25

جیل بھرو تحریک کے دوران عمران خان کو وہاں رکھیں گے جہاں ہمیں رکھاگیاتھا، ..
xملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 فروری2023ء) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان جیل بھرو تحریک شروع کریں، انہیں جیل میں ایک چیز کے سوا سب کچھ دیں گے، ان ہی سیلوں میں رکھیں گے جہاں انہوں نے اپوزیشن رہنماؤں کو رکھا تھا۔جنرل باجوہ نے اعتراف کیا عمران خان جیسا بلنڈر ہم سے ہوا، اعتراف کافی نہیں، سیاست سے باہر پھینکنا ہو گا ،ملتان میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم الیکشن سے نہیں ڈرتے، الیکشن جیت کر آئندہ حکومت بنائیں گے، ملک میں مہنگائی ہے لیکن سوال یہ ہے کہ ملک آج اس حالت میں کیسے پہنچا رانا ثنا اللہ نے کہا کہ 1999 میں ایٹمی قوت بننے کے بعد پاکستان ایشین ٹائیگر بننے جا رہا تھا، پاکستان معاشی طور پر مضبوط تھا، ہمارا مستقبل اس میں تھا کہ ہم ایٹمی دھماکے کریں، پاکستان ایٹمی قوت اس دن بنا جس دن ایٹمی دھماکے ہوئے، آج پاکستان موجود اور قائم ہے تو اس کی وجہ ایٹمی قوت ہوہے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ 1999 میں پاکستان بحران میں تھا لیکن نواز شریف نے ملک کو بحران سے نکالا، دہشت گردی اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ نوازشریف نے کیا۔صدر مسلم لیگ (ن) پنجاب نے کہا لاڈلے کا 2014 سے ایک ہی کام ہے، لانگ مارچ، تنخواہ نہ لینے پر نواز شریف کو وزارت عظمیٰ کے عہدے سے ہٹایا گیا، 126 دن بعد اے پی ایس کے واقعہ پر اسے دھرنا ختم کرنا پڑا، نواز شریف نے قوم کو متحد کرنے کے لیے اس بدبخت کو خود فون کیا، اسے دعوت دی کہ آؤ بیٹھو، قوم کو متحد کرو، نوازشریف نے قوم کو متحد کیا اور دہشتگردی ختم کی۔

عمران خان کی جیل بھرو تحریک کے اعلان پر وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا تم جیل بھرو تحریک شروع کرو، بیٹا تمہارا علاج بھی میں کروں گا، 25 مئی کو تم نے اسلام آباد لاک کرنے آنا تھا، تمہارے ساتھ جو ہوا وہ تمہیں یاد ہونا چاہیے، 26 نومبر کو جو تمہارے ساتھ ہوا وہ بھی یاد ہونا چاہیے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات