Live Updates

اناڑی عمران خان نے اپنا بھی سر پھاڑ لیا اور پاکستان کا بھی، احسن اقبال کی تنقید

سی پیک اور موٹر وے جیسے بڑے منصوبوں پر ن لیگ اور نواز شریف کی مہر لگی ہے، مسلم لیگ ن اقتدار میں آکر تعمیر و ترقی کے منصوبے لاتی ہے، سینئر لیگی رہنما

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری اتوار 5 فروری 2023 21:38

اناڑی عمران خان نے اپنا بھی سر پھاڑ لیا اور پاکستان کا بھی، احسن اقبال ..
نارروال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 فروری2023ء) سینئر لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ اناڑی عمران خان نے اپنا بھی سر پھاڑ لیا اور پاکستان کا بھی۔ انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سی پیک اور موٹر وے جیسے بڑے منصوبوں پر ن لیگ اور نواز شریف کی مہر لگی ہے، مسلم لیگ ن اقتدار میں آکر تعمیر و ترقی کے منصوبے لاتی ہے۔

مسلم لیگ ن لیگ کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران خان کو حماقت کا انٹرنیشنل ایوارڈ ملنا چاہیے۔ نارووال میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا سی پیک اور موٹر وے جیسے بڑے منصوبوں پر ن لیگ اور نواز شریف کی مہر لگی ہے، مسلم لیگ ن اقتدار میں آکر تعمیر و ترقی کے منصوبے لاتی ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا ہے کہ 2018 میں سازش کے ذریعے اناڑی کو پاکستان کی کنجیاں دی گئیں، اناڑی عمران خان نے اپنا بھی سر پھاڑ لیا اور پاکستان کا بھی، عمران خان کو حماقت کا انٹرنیشنل ایوارڈ ملنا چاہیے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنے ہاتھوں سے دو صوبائی اسمبلیاں ختم کرنے کی حماقت کی، پنجاب سے پی ٹی آئی کو موقع ملا تو پارٹی کا سب سے بڑا لفنگا وزیراعلیٰ بنائے گی، عثمان بزدار نکلا تو عمران خان نے پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ بنوا دیا، پرویز الٰہی کو عمران خود ہی ڈاکو کہتا تھا۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا پی ٹی آئی دور میں پنجاب میں دفاتر میں رشوت کی دکانیں کھل گئی تھیں، اب عمران خان کس منہ سے پنجاب سے ووٹ مانگے گا۔۔                                                                                                              
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات