Live Updates

ذ*مریم نواز بتائیں وہ کس منہ سے ملتان کا دورہ کررہی ہیں، شاہ محمودقریشی

اتوار 5 فروری 2023 22:35

ذ*مریم نواز بتائیں وہ کس منہ سے ملتان کا دورہ کررہی ہیں، شاہ محمودقریشی
غ*ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 فروری2023ء) پاکستان تحریک انصاف کے ر ہنما سابق وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا کہ کہ مریم نواز بتائیں وہ کس منہ سے ملتان کا دورہ کررہی ہیں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملتان کے شہریوں کو یہ کیوں نہیں بتایا کہ بجلی مزید مہنگی ہونے والی ہے، جنرل سیلز ٹیکس 18 فیصد بڑھانے جا رہے ہیں۔

سابق وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے پوچھا کہ کیا مریم نواز نے لوگوں کو بتایا کہ بجلی اور دیگر چیزوں پر دی جانے والی سبسڈی ختم کی جا رہی ہی کیا آپ یہ خوشخبری سنانے آئی ہیں کہ روٹی بھی مزید مہنگی ہو جائے گی انہوں نے کہا کہ کیا مریم نواز ملتان کے شہریوں کیلئے یہ خوشخبری لائی ہیں کہ آٹا بھی مزید مہنگا ہونے جا رہا ہی انہوں نے کہا کہ ن لیگ حکومت نے چند دن پہلے پیٹرول 35 روپے مہنگا کیا ہے، پیٹرول کی قیمت مزید مہنگی ہونے جا رہی ہے، گیس کی قیمت بھی بڑھنے والی ہے۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی رہنما نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ پشاورمیں نعشیں پڑی تھیں، شہبازشریف نے اس وقت کہا کہ خیبرپختو نخوا حکومت پیسوں کا حساب دے۔ایک سوال کے جواب میں مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اسحاق ڈار نے تو کہا تھا آئی ایم ایف کی آنکھوں میں آنکھوں ڈال کر بات کروں گا، مجھے پاکستان میں پاکستان کا وزیرخارجہ دکھائی نہیں دے رہا ہے۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پی ٹی آئی ضمنی الیکشن میں حصہ لے گی، ان کو بے نقاب کرنے کے لیے میدان میں اتریں گے۔سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ مجھے عدالت میں پیش ہونے کا کہا گیا ہے، میں ایف ایٹ اسلام آباد کی عدالت میں پیش ہوجاؤں گا، ارادہ ہے تو ہتھکڑی لگا لینا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات