تیسری انٹر یونیورسٹی گرلز انڈر بوائز تھروبال چیمپئن شپ 10 فروری سے کراچی میں شروع ہو گی

پیر 6 فروری 2023 14:58

تیسری انٹر یونیورسٹی گرلز انڈر بوائز تھروبال چیمپئن شپ 10 فروری سے کراچی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2023ء) پاکستان تھروبال فیڈریشن کے زیراہتمام تیسری انٹر یونیورسٹی گرلز انڈر بوائز تھروبال چیمپئن شپ 10 فروری سے منی سپورٹس کمپلیکس، ناظم آباد، کراچی میں شروع ہو گی۔ پاکستان تھروبال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئی ہیں اور ایونٹ میں ملک بھر سے یونیورسٹیز کی مرد اور خواتین کی ٹیمیں حصہ لے سکتی ہیں۔

(جاری ہے)

چیمپئن شپ میں شرکت کی خواہش رکھنے والی ٹیمیں اپنی اپنی رجسٹریشن 7 فروری تک واٹس اپ 03213077577 یا [email protected] پر کروا سکتے ہیں۔ چیمپیئن شپ کی اختتامی تقریب 12 فروری کو شام چھ بجے ہوگی جس میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، اسناد اور میڈلز تقسیم کئے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چیمپیئن شپ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو قومی مرد اور خواتین ٹیموں میں شامل کیا جائے گا یہ انٹر نیشنل تھروبال چیمپیئن شپ میں شرکت کریں گی یہ چیمپیئن شپ 15 سے 18 مارچ تک دبئی میں کھیلی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :