Live Updates

ترکیہ میں زلزلے سے 1700 عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں، 284 افراد جاں بحق ہو گئے

اب تک 50 سے زائد آفٹر شاکس آ چکے،2 ہزار سے زائد افراد زخمی ہو گئے، ترکیہ میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔عالمی برادری سے مدد کی اپیل کی ہے۔ترک حکام

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 6 فروری 2023 13:12

ترکیہ میں زلزلے سے 1700 عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں، 284 افراد جاں بحق ..
استنبول (اُردو پوائنٹ،اخبارتازہ ترین ۔ 06 فروری 2023ء) ترکی اور شام میں 7.8شدت کے زلزلے نے تباہی مچا دی۔ فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق ترکیہ میں ایمرجنسی سروس کے اہلکاروں نے بتایا کہ ترکیہ کے جنوب مشرقی علاقوں میں پیر کی صبح کو زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت ریکٹر سکیل پر 7.8ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کا مرکز صوبہ کہرامان مراش کے ضلع پزارجک میں 7کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

ترکی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے بعد آدھے گھنٹے تک آفٹر شاکس بھی محسوس کیے گئے اور کئی عمارتیں زمین بوس ہوگئیں۔
ترک نائب صدر فوعا اوکتے کا کہنا ہے کہ ترکیہ میں زلزلے سے 1700 عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئی۔زلزلے کے نتیجے میں 284 افراد موت کے منہ میں چلے گئے جبکہ 2 ہزار سے زائد افراد زخمی ہو گئے،زیادہ تباہی بلند عمارتیں گرنے کے نتیجے میں ہوئیں،ریسکیو کا کام جاری ہے، مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

(جاری ہے)

ترک نائب صدر نے مزید کہا کہ ترکیہ میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔عالمی برادری سے مدد کی اپیل کی ہے۔ترک وزیر داخلہ کے مطابق اب تک 50 سے زائد آفٹر شاکس آ چکے ہیں۔ترکی کے 10صوبے زلزلے سے متاثر ہوئے جبکہ درجنوں عمارتیں تباہ ہو گئیں۔شام کے مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ دیار باقر شہر میں ایک عمارت کے زمین بوس ہونے کے بعد 200 سے زائد افراد عمارت کے ملبے کے نیچے پھنسے ہوئے ہیں جن کو کو نکالنے کی کوشیش جاری ہے۔

واضح رہے یہ زلزلہ کم از کم ایک صدی میں اس خطے میں آنے والے سب سے زیادہ طاقتور زلزلوں میں سے ایک تھاجس نے جنوبی ترکیہ کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ملک شام کے بڑے شہروں میں درجنوں عمارتوں کو زمین بوس کر دیا اور لاکھوں افراد کو بے گھر کردیا ہے ۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ترکیہ میں شدید زلزلے سے ہونے والے نقصانات پر رنج وغم کا اظہارکیا ہے۔

پیرکواپنے تعزیتی بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ کی حکومت اور عوام سے قیمتی جانوں کے ضیاع پرتعزیت کا اظہارکرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا،وزیراعظم نے جاں بحق افراد کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کےلئے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت اور عوام مشکل کی اس گھڑی میں برادر ملک ترکیہ کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں۔

ترکیہ نے ہر مشکل میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ پاکستان اپنے برادر ملک ترکیہ کے عوام اور حکومت کی ہر ممکن مدد کرے گا۔وزیراعظم نے کہا کہ قدرتی آفات اور موسمیاتی تبدیلیوں سے تباہی کے بڑھتے واقعات پوری دنیا کے لئے خطرے کی گھنٹی ہے، یہ انسانیت اور کرہ ارض کی بقا کا معاملہ ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ قدرتی آفات اور موسمیاتی تبدیلیوں سے تباہی کسی ایک ملک یا خطے تک محدود نہیں رہی
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات