اسلام آباد ہائیکورٹ نے شیخ رشید کے خلاف سندھ اوربلوچستان میں درج مقدمات پرکارروائی سے روک دیا

پیر 6 فروری 2023 16:16

اسلام آباد ہائیکورٹ نے شیخ رشید کے خلاف سندھ اوربلوچستان میں درج مقدمات ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2023ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کے خلاف سندھ اوربلوچستان میں درج مقدمات پرکارروائی سے روکتے ہوئے سماعت جمعرات تک کیلئے ملتوی کردی ۔پیر کے روز جسٹس طارق محمود جہانگیری نے شیخ رشید کی درخواستوں پرسماعت کی ۔

(جاری ہے)

شیخ رشید کے وکیل نے موقف اپنایا کہ عدالت نے تھانہ آبپارہ کے طلبی کے سمن کے ضمن میں مزید کارروائی سے روکا تھا لیکن پولیس نے اسی درخواست پرمقدمے کا اندراج کرکے گرفتار کیا ایک اورمقدمہ کراچی میں درج کیا گیا۔

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ریماکس دیئے کہ بیان دینے کی جگہ پولی کلینک ہسپتال ہے توکراچی میں مقدمہ کیسے درج ہوگیا؟ قانون تویہ کہتا ہے جب ایک مقدمے میں گرفتاری ہو تو باقی میں بھی ہوجاتی ہے ، عدالت نے درج مقدمات پرکارروائی سے روکتے ہوئے بارکونسلز ، اٹارنی جنرل اورایڈووکیٹ جنرل کونوٹسزجاری کرتے ہوئے سماعت جمعرات تک کیلئے ملتوی کردی۔