Live Updates

اہل پاکستان اور آزادکشمیر کے عوام مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ کھڑے رہیں گے، قاضی محمد سہیل

جنوبی ایشیا میں مستقل امن کے لیے کشمیر کا مسئلہ حل کروانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے،وائس چیئرمین علماء مشائخ کونسل

پیر 6 فروری 2023 17:04

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2023ء) وائس چیئرمین علماء مشائخ کونسل و صدر پاکستان سنی تحریک آزاد کشمیر قاضی محمد سہیل نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان کی خصوصی ہدایت یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منانے پاکستان کی حکومت، عوام، سیاسی جماعتوں، سول سو سائٹی اورہرمکتبہ فکر کا شکریہ ادا کرتا ہوں سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر موثر انداز میں پیش کیا ہے اور مسئلہ کشمیر کے حوالے سے بین الاقوامی سطح پر ان کے جرات مندانہ اقدامات کی وجہ سے اب دنیا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کی سنگینی کا ادراک کر رہی ہے کہ یوم یکجہتی کشمیر پر کشمیری عوام اپنا مستقبل پاکستان سے وابستہ کرنے کے اپنے تاریخی فیصلے کی تجدید اور مقبوضہ کشمیر کو بھارتی تسلط سے آزاد کرانے کے عزم کیا۔

(جاری ہے)

5فروری کو پاکستان اور آزادکشمیر میں یوم یکجہتی کشمیر اس عہد کی تجدید ہے کہ کشمیر ی عوام اپنی آزادی کی جدوجہد اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ان کا بنیادی حق خودارادیت نہیں مل جاتا،اہل پاکستان اور آزادکشمیر کے عوام مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ کشمیری عوام گزشتہ سات دہائیوں سے اقوام متحدہ کی منظور شدہ قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں بھارت کی جانب سے 5 اگست 2019کے بعد کے اقدامات نے مسئلہ کشمیر کی ہئیت کو تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی کشمیری عوام کے فولادی عزم وسمت نے بھارتی چالوں کو ناکام بنایا ہے۔

بھارتی فوج کشمیریوں کا حوصلہ توڑنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے۔تحریک آزادی کشمیر کے بیس کیمپ کی حکومت کشمیری شہداء کی لازوال قربانیوں کی مرہون منت ہے جو کشمیری شہدا کے خون کو رائیگاں نہیں جانے دے گی۔ یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے بین الاقوامی برادری سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ جنوبی ایشیا میں مستقل امن کے لیے کشمیر کا مسئلہ حل کروانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے، جنوبی ایشیا میں مستقل امن وخوشحالی مسئلہ کشمیر کے حل سے ہی ممکن ہے۔

مجھے پوری امید ہے کہ کشمیریوں کی جدوجہد کامیابیوں سے ہمکنار ہو کر رہے گی اور دونوں اطراف کے کشمیریوں کو جدا کرنے والی خونی لکیر مٹ کر رہے گی۔کہ ریاست جموں وکشمیر کے عوام کے ساتھ ان کے حق خودارادیت کے حصول کیلئے جس فقیدالمثال یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہیں وہ بے مثال ہے اور اس پر میں ان کو سلام پیش کرتا ہوں قاضی سہیل احمد نے حکومت نے معلمین قرآن کو مستقل کرکے ایک تاریخی کار نامہ انجام دیا ہے آزادکشمیر میں بین المسالک ہم آہنگی کے حوالہ سے تمام مسالک کا اہم کردار ہے۔

قاضی سہیل احمد نے۔متاز عالم دین صاحبزادہ محمد سلیم چشتی کی رحلت پر دکھ و رنج کا اظہار کیا گیا اور ان کی بخشش و مغفرت کی دعا بھی کی گئی۔اس موقع پر سنی تحریک ضلع جہلم ویلی کے صدر وقار رضوی، مرکزی راہنما احسن نقوی بھی ان کے ہمراہ تھے
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات