آرپی او نے ملتان،وہاڑی،خانیوال اورلودھراں کے معطل پولیس افسران و ملازمان کی بحالی کے احکامات جاری کر دیئے

پیر 6 فروری 2023 17:04

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2023ء) ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن ( ر) محمد سہیل چوہدری نے ملتان ریجن ملتان،وہاڑی،خانیوال اورلودھراں کے معطل شدہ پولیس افسران و ملازمان کو فوری بحال کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں ۔ترجمان ملتان پولیس کے مطابق آر پی او نے کہا کہ 60 یوم تک یا اس سے کم عرصہ کے تمام معطل پولیس افسران و ملازمان بحال ہوں گے۔

(جاری ہے)

بحالی کا مقصد پولیس افسران وملازمان کے لیےآسانیاں اور سہولتیں فراہم کرنا ہے،ان کا کہنا تھا کہ ایک ذہنی طورپرمطمئن پولیس آفیسربہترطورپرفرائض سرانجام دےسکتاہے۔انہوں نےملتان ریجن کے پولیس افسران و ملازمان کےپینڈنگ شوکاز نوٹس،اپیلیوں کا فیصلہ رواں ہفتے ہی کرنے کے بھی احکامات جاری کیے ہیں ۔اس کے علاوہ جس پولیس آفیسرواہلکار کا کوئی بھی مسئلہ ہو تو وہ میرے پیش ہو کر اپنا مسئلہ بیان کر سکتا ہے۔آ پ کے جائز اور میرٹ کے مطابق مسائل حل کرنا میرے فرائض میں شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :