Live Updates

باقاعدہ دعوت نامہ ملا تو آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت پر مشاورت کرینگے ‘فواد چوہدری

شہباز شریف نے میڈیا پر دہشت گردی معاملے پر اے پی سی میں شمولیت کی دعوت دی ،ابھی تک کوئی دعوت نامہ نہیں ملا

پیر 6 فروری 2023 17:04

باقاعدہ دعوت نامہ ملا تو آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت پر مشاورت کرینگے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2023ء) پاکستان تحریک انصاف کے سنیئر رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) کے لیے پی ٹی آئی کو دعوت نامہ نہیں ملا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ شہباز شریف نے میڈیا پر دہشت گردی معاملے پر آل پارٹیز کانفرنس میں تحریک انصاف کو شمولیت کی دعوت دی ہے۔

(جاری ہے)

ابھی تک اس ضمن میں تحریک انصاف کو کوئی دعوت نامہ نہیں ملا۔انہوں نے کہا کہ باقاعدہ دعوت نامہ ملا تو اس کانفرنس میں شرکت پر مشاورت کریں گے۔واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پہلے 7فروری اور پھر تاریخ تبدیل کر کے 9فروری کو اسلام آباد میں کل جماعتی کانفرنس بلا ئی ہے، جس میں پاکستان تحریک انصاف کو بھی شرکت کی دعوت دی ہے۔وزیراعظم نے پی ٹی آئی کو اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں بھی شرکت کی دعوت دی تھی، جس میں پی ٹی آئی نے شرکت نہیں کی تھی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات