ایشیائی شطرنج سمٹ آئندہ سال 26 فروری سےشروع ہوگی

پیر 6 فروری 2023 17:33

ایشیائی شطرنج سمٹ آئندہ سال 26 فروری سےشروع ہوگی
ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2023ء) ایشیائی شطرنج سمٹ آئندہ سال 26 فروری سے 3 مارچ تک ابوظہبی میں ہوگی۔اس بات کااعلان ایشین چیس فیڈریشن (اے سی ایف) کے ایگزیکٹو آفس کے اجلاس کے دوران کیا گیا، جس کی صدارت فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل ہشام الطاہرنے کی۔انہوں نے بتایا کہ سربراہی اجلاس میں ایشیا کے مختلف خطوں کے 54 ممالک کے نمائندے شرکت کریں گے ۔

(جاری ہے)

وام کے مطابق ہشام الطاهرنے کہا کہ 28 فروری کو اے سی ایف کی جنرل الیکٹورل اسمبلی کا اجلاس سربراہی اجلاس کے سب سے نمایاں ایونٹس میں سے ایک ہوگا۔ اسمبلی 2026 تک مسلسل پانچویں اجلاس کے لیے شیخ سلطان بن خلیفہ بن شخبوط آل نہیان کو صدر منتخب کرنے کی سفارش کی توثیق کرے گی۔ سربراہی اجلاس میں روس کی ایشیائی شطرنج فیڈریشن میں شمولیت پر غور کیاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :