پی ایس ایل نے مجھے پہچان دی ،اسامہ میر

پیر 6 فروری 2023 18:28

پی ایس ایل  نے مجھے پہچان دی ،اسامہ میر
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2023ء) ملتان سلطانز کے دائیں ہاتھ کے لیگ اسپین بالراسامہ میر نے کہا ہے کہ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) نے مجھے پہچان دی اور میرے کیریئر پر زبردست اثرات مرتب کئے جس نے دنیا بھر میں مختلف فرنچائز لیگز کے لیے دروازے کھول دئیے۔

(جاری ہے)

پاکستان کرکٹ بورڈ سے پیر کو جاری اعلامیہ کے مطابق انہوں نے اپنی گفتگو میں کہا کہ پی ایس ایل ایک بین الاقوامی کرکٹ میں کھیلنا کا موقع فراہم کرتا ہے کیونکہ آپ دبائو کے ماحول میں معیاری کرکٹ کھیلتے ہیں اور آپ کو یہ سیکھنے کا موقع ملتا ہے کہ کس طرح مشکل حالات میں خود کو سنبھالنا ہے۔

اسامہ میر نے کہا کہ پی ایس ایل کھیلنے کے بعد آپ دوسری لیگز میں اتنے دبائو میں نہیں آتے اور میرے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا۔پی ایس ایل کھیلنے کے بعد مجھے دوسری لیگز بہت آسان لگیں۔2016، 2017، 2018اور 2020 میں کراچی کنگز کے کھیلنے والے اسامہ میر پی ایس ایل آٹھویں سیزن میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کریں گے۔