محکمہ زراعت کی گندم کے کاشتکاروں کو یوریا کھاد استعمال نہ کرنے کی ہدایت

پیر 6 فروری 2023 21:14

محکمہ زراعت کی گندم کے کاشتکاروں کو یوریا کھاد استعمال نہ کرنے کی ہدایت
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2023ء) ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق گندم کے کاشتکارنائٹروجن کھاد ، یوریا کا استعمال نہ کریں۔ نارمل زمین میں گندم کی فصل کو 60دن تک نائٹروجن کھاد کی آخری قسط دی جا تی ہے۔ گندم کی فصل میں یوریا کے استعمال میں بے جا زیادتی کی وجہ سے پیداوار میں کمی واقع ہوتی ہے۔ نارمل زمین میں نائٹروجن کھاد، یوریاکا استعمال عام طور پر دو حصّوں میں مکمل کیا جاتا ہے جبکہ ریتلی اور لوم والی زمینوں پر یہی استعمال تین حصوں میں مکمل کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

تاہم گندم کی فی ایکڑ زیادہ پیداوار حاصل کرنے کے لئے نائٹروجن کھاد کا اطلاق60 دن کے اندر لازماً مکمل کریں۔ گندم کی فصل کو چونکہ اب60 دن مکمل ہو چکے ہیں تو اس مرحلہ پر یوریا کا بے جا استعمال پودے میں خشکی و تناؤ پیدا کرنے کا باعث بن سکتا ہے جس کی وجہ سے فصل پر تیلہ یا دوسری بیماریوں کے حملہ کے امکانات بڑھ سکتے ہیں۔نائٹروجن کھادوں خاص طور پر یوریا کا زیادہ استعمال گندم کی فصل میں متوازن کھادوں میں خرابی کا باعث بنتا ہے اس لئے گندم کے کاشتکار اس مرحلہ پر نائٹروجنی کھاد کے استعمال میں احتیاط کریں اورکسی بھی ناگزیز صورت حال میں نائٹروجن کھاد یا یوریا کا استعمال محکمہ زراعت پنجاب کے مقامی عملے کے مشورہ کریں۔

متعلقہ عنوان :