انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اچانک کمی، 2.58 روپے سستا ہو کر 274 روپے 92 پیسے کا ہوگیا

پیر 6 فروری 2023 22:20

انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اچانک کمی،  2.58 روپے سستا ہو کر 274 روپے 92 ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 فروری2023ء) انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔گزشتہ ہفتے کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 276.58 روپے پر بند ہوا اور گزشتہ ہفتے انٹربینک میں ڈالر مجموعی طور پر 13.98 روپے مہنگا ہوا۔

(جاری ہے)

پیر کے روز کاروبار کے آغازپر پہلے انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا اور ڈالر 92 پیسے مہنگا ہوکر 277.50 روپے کا ہوگیا۔کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اچانک کمی ہوگئی اور ڈالر 2.58 روپے سستا ہوگیا جس سے ڈالر 274 روپے 92 پیسے کا ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :