مولانا فضل الرحمن کا ترکی اور شام میں زلزلہ پر اظہار افسوس

قیمتی جانوں کے ضیاع اور نقصان پر دلی افسوس ہے ،مشکل کی گھڑی میں ساتھ کھڑے ہیں،سربراہ جے یو آئی (ف)

پیر 6 فروری 2023 22:23

مولانا فضل الرحمن کا ترکی اور شام میں زلزلہ پر اظہار افسوس
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 فروری2023ء) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ترکی اور شام میں ہونے والے زلزلے پر اظہار افسوس کیا ہے ،اپنے ایک تعزیتی پیغام میں مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ ترکی اور شام میں زلزلے سے ہونے والے نقصان پر دلی افسوس ہے،جاں بحق افراد کی بلندی درجات کی دعاکرتا ہوں،ترکی اور شام کے عوام کے دکھ درد میں برابر کا شریک ہوں،دعاء ہے کہ اللہ کریم زخمیوں کو جلد صحت یاب کرے،پاکستانی عوام ترکی اور شام کے متاثرین کے دکھ درد محسوس کرتے ہیں،مشکل کی اس گھڑی میں ترکی کو تنہاء نہیں چھوڑیں گے، شام اور ترک حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں ۔