Live Updates

قومی اسمبلی کی نشستوں پر ضمنی انتخابات کا آغاز

شیخ رشید احمد کے استعفے سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے62 کی خالی ہونے والی نشست پر ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری

پیر 6 فروری 2023 22:23

قومی اسمبلی کی نشستوں پر ضمنی انتخابات کا آغاز
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 فروری2023ء) تحریک انصاف اور اسکے اتحادیوں کے استعفوں سے خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشستوں پر ضمنی انتخابات کا آغاز ہو گیا ہے راولپنڈی میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق شیخ رشید احمد کے استعفے سے قومی اسمبلی کے حلقہ این ای62 کی خالی ہونے والی نشست پر ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے ضمنی انتخابات کے لئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر( جنرل) نوشین اسرار کو حلقہ این اے 62 راولپنڈی 6 کے لئے ریٹرننگ افسر مقرر کیا گیا ہے 16 مارچ کو ہونے والے انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی کے اجرا اور وصولی کا عمل پیر کے روزشروع ہوچکا ہے کاغزات نامزدگی کے اجرا و وصولی کے پہلے روز شیخ رشید احمد اوران کے بھتیجے شیخ راشد شفیق سمیت13امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کر لئے ان امیدواروں میں تحریک انصاف خواتین ونگ کی مقامی رہنما فائزہ خان یوسفزئی ایڈووکیٹ بھی شامل ہیں حلقہ این ای62کے لئے جاری شیڈول کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 62 راولپنڈی 6 میں شیخ رشید کی خالی نشست پر ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کردیا گیا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نوشین اسرار نے ریٹرنگ افسر کی حیثیت سے شیڈول جاری کیا شیڈول کے مطابق کاغزات نامزدگی کے اجرا و وصولی کاپیر کے روز سے شروع ہو کر8 فروری تک جاری رہے گا ،9فروری کو امیدواروں کی فہرست آویزاں کی جائے گی،13 فروری کو کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی اور جانچ پڑتال ہوگی، 16 فروری کو اعتراضات اور اپیلیں دائر کی جاسکیں گی،20 فروری کو سماعت کے بعد اپیلوں پر فیصلے سنائے جائیں گے، 21 فروری کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی جبکہ22 فروری کو کاغذات نامزدگی لئے جا سکیں گے اور23 فروری کو امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کئے جائیں گے جس کے بعد 16 مارچ کو پولنگ ہوگی یاد رہے کہ تحریک انصاف کے قائد عمران خان کی اپیل پر اسمبلیوں سے استعفے دینے کے اعلان کے بعد تحریک انصاف کے اتحادی عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے بھی اپنی نشست سے استعفیٰ دیا تھا جس کے بعد یہ سیٹ خالی ہوئی تھی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات