باکسر عثمان وزیر نے یوتھ ورلڈ باکسنگ ٹائٹل کا دفاع کرلیا

پیر 6 فروری 2023 22:30

باکسر عثمان وزیر نے یوتھ ورلڈ باکسنگ ٹائٹل کا دفاع کرلیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 فروری2023ء) پاکستان کے نوجوان باکسر عثمان وزیر نے یوتھ ورلڈ ٹائٹل کا کامیاب دفاع کرلیا۔ڈبلیو بی او یوتھ ورلڈ چیمپئن باکسر عثمان وزیر نے دبئی میں ہونے والی ٹائٹل فاٹ میں تھائی لینڈ کے کرونگ کلنگ کو زیر کیا۔

(جاری ہے)

10 راؤنڈز پر مشتمل اس مقابلے کے ساتویں ہی راؤنڈ میں عثمان وزیر نے حریف باکسر کو ناک آؤٹ کردیا۔ٹائٹل کے کامیاب دفاع کے بعد عثمان کا کہنا تھا کہ میں اپنی جیت پشاور سانحے کے شہدائ کے نام کرتا ہوں، ہم سب کو مل کر اپنے ملک کو بہتر کرنا ہوگا۔#