Live Updates

محسن نقوی کی تقرر،پی ٹی آئی کی رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر

پیر 6 فروری 2023 22:32

محسن نقوی کی تقرر،پی ٹی آئی کی رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف سپریم ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 فروری2023ء) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی تقرری کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی ہے، اپیل میں سپریم کورٹ سے اعتراضات مسترد کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی تقرری کے خلاف پی ٹی آئی کی جانب سے دائر اپیل پر رجسٹرار آفس نے اعتراضات اٹھائے تھے مذکورہ اپیل میں پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ سے اعتراضات دور کرنے اور کیس کو کھلی عدالت میں سماعت کیلئے مقرر کرنے کی استدعا کی ہے۔۔۔۔۔توصیف

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات