ایس ایس پی ٹھٹھہ کی ہدایات پرکارروائیاں جاری، موٹر سائیکل چوری کے مقدمات میں ملوث دو مرکزی ملزمان گرفتار

پیر 6 فروری 2023 20:44

ایس ایس پی ٹھٹھہ کی ہدایات پرکارروائیاں جاری، موٹر سائیکل چوری کے مقدمات ..
ٹھٹھہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 فروری2023ء) ایس ایس پی ٹھٹھہ کی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ضلعی پولیس کی جانب سے کارروائیوں کا سلسلہ جاری۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ٹھٹھہ عدیل حسین چانڈیو صاحب کی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے کچھ دن قبل صبح 8:00 بجے کے قریب شیخ مجید سندھی کالونی سے نامعلوم ملزمان نے اشفاق علی جٹ کی ایک ہنڈاCD-70 موٹر سائیکل چوری کرکے فرار ہوگئے تھے جس کا مقدمہ نمبر 06/2023 سیکشن 381-A ت۔

پ کے تحت اشفاق علی جٹ کی مدعیت میں تھانہ دہابیجی پر درج کردیا گیا تھا اس کے علاوہ دہابیجی مارکیٹ سے نامعلوم ملزمان نے حسن علی بلوچ کی ایک یونیک موٹر سائیکل چوری کرکے فرار ہوگئے تھے جس کا مقدمہ نمبر 07/2023 سیکشن 381-A ت۔

(جاری ہے)

پ کے تحت حسن علی بلوچ کی مدعیت میں تھانہ دہابیجی پر درج کردیا گیا تھا ایس ایس پی ٹھٹھہ عدیل حسین چانڈیو کی سخت ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ دہابیجی سب انسپکٹر عبدالمومن شیخ نے بمعہ اسٹاف کے ساتھ دوران گشت خفیہ اطلاع ملنے پر کوسٹل ہائی وے نزد ہار جینا لنک روڈ پر کامیاب کارروائی کرکے موٹر سائیکل چوری کے مقدمات میں ملوث دو مرکزی ملزمان وقار احمد ولد عبد الکریم جتوئی اور عبد العظیم ولد غوث بخش میربحر کو گرفتار کرلیا ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان کے قبضے سے مدعی اشفاق علی جٹ کی چوری کی گئی ہنڈا CD-70 موٹر سائیکل نمبر DUF-1882 برآمد کرلی گئی مزید تفتیش کے دوران ملزمان کی نشاندہی پر زیبسٹ یونیورسٹی کے پیچھے جنگلات سے مدعی حسن علی بلوچ کی چوری کی گئی یونیک موٹر سائیکل نمبر KOC-8118 کے ساتھ ساتھ مزید سات چوری شدہ موٹر سائیکلیں اور چار موٹر سائیکلوں کے چیچز بھی برآمد کر لئے گئے ہیں جن کی چھان بین کی جارہی ہے اس کے علاوہ گرفتار ملزمان نے ضلع ٹھٹھہ میں متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف بھی کیا ہے جس کا مجرمانہ ریکارڈ طلب کیا جارہا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :