لیاری جنرل اسپتال میں5بچیوں کی ہلاکت،3سے زیادتی کی تصدیق

لیاری جنرل اسپتال میں میڈیکو لیگل سیکشن نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات درپیش ہیں

پیر 6 فروری 2023 22:57

لیاری جنرل اسپتال میں5بچیوں کی ہلاکت،3سے زیادتی کی تصدیق
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2023ء) لیاری جنرل اسپتال میں قائم چائلڈ لائف فانڈیشن میں بچیوں کی ہلاکت کے معاملے پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس)نے رپورٹ محکمہ صحت کو جمع کرادی۔پورٹ میں تین بچیوں سے زیادتی کی تصدیق کہ گئی ہے۔لیاری جنرل اسپتال میں میڈیکو لیگل سیکشن نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات درپیش ہیں۔

(جاری ہے)

پانچ بچیوں کو 20روز کے دوران تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جن میں سے تین بچیاں دوران علاج دم توڑ گئی تھیں۔

چائلڈ لائف فانڈیشن میں چار بچیوں کو لیاری اور ایک کو بلدیہ سے لایا گیا تھا۔دو بچیوں کو ابتدائی علاج کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا تھا۔جاں بحق بچیوں کی لاشوں کا پوسٹ مارٹم نہیں کرایا گیا تھا۔متاثرہ بچیوں کی عمریں دو سے 14 سال ہیں۔اسپتال انتظامیہ نے لاش کو بغیر کارروائی ہی واپس کردیا تھا۔

متعلقہ عنوان :