چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر کے بہنوئی کے انتقال پر اظہار افسوس

پیر 6 فروری 2023 23:02

چیئرمین  پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا  وفاقی وزیر تجارت سید نوید ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2023ء) چیئرمین پیپلز پارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر سے ان کے بہنوئی سید شبیر علی شاہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی قاسم نوید سے بھی شبیر علی شاہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ وہ سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کو صبر جمیل عطا ء کرے۔