آئی ایم ایف سے معاہدے کے قریب ہیں،خرم دستگیر

آئی ایم ایف سے بہت سارے معاملات پر اتفاق ہو گیا ،دفاعی بجٹ میں کمی کی کوئی بات نہیں کی،وفاقی وزیر

پیر 6 فروری 2023 23:20

آئی ایم ایف سے معاہدے کے قریب ہیں،خرم دستگیر
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2023ء) وفاقی وزیر توانائی انجینئر خرم دستگیر نے کہاہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)سے معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خرم دستگیر نے کہاکہ آئی ایم ایف سے بہت سارے معاملات پر اتفاق ہو گیا ہے۔وفاقی وزیر نے کہاکہ آئی ایم ایف نے دفاعی بجٹ میں کمی کی کوئی بات نہیں کی، آئی ایم ایف سے معاہدے کے قریب ہیں۔

متعلقہ عنوان :