چین کا ترکیہ کو فوری طورپر 5.9 ملین ڈالر امدادفراہم کرنے ، امدادی و طبی ٹیمیں روانہ کرنے کا اعلان

منگل 7 فروری 2023 13:08

چین کا ترکیہ کو فوری طورپر 5.9 ملین ڈالر امدادفراہم کرنے ، امدادی و طبی ..
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 فروری2023ء) چین نے ترکیہ کے لئے 5.9 ملین ڈالر کی ہنگامی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ علاوہ ازیں چین کی ریڈ کراس سوسائٹی بھی شام اور ترکیہ کو فوری طور پر 2 ،2لاکھ ڈالر کی امداد فراہم کرےگی۔

(جاری ہے)

چینی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق چینی حکومت زلزلے سے نمٹنے اور بچاؤ کے کاموں کے لیے ترکیہ کے لیے ہنگامی امداد کی مد میں 40 ملین یوآن (تقریباً 5.9 ملین ڈالر) مختص کرے گی۔

چین ترکیہ کے متاثرہ علاقوں میں امدادی اور طبی ٹیمیں بھی بھجوائے گا اور متاثرین کی مدد کے لیے رقم بھی فراہم کرے گا۔چائنا انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی نے پیر کو کہا تھا کہ چین شام اور ترکی کے حکام کے ساتھ رابطے میں ہے اور انہیں فوری انسانی امداد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

متعلقہ عنوان :