Live Updates

لاہورہائیکورٹ کا توشہ خانہ کے سربراہ کی جانب سے بیان حلفی جمع نہ کرانے پر اظہار برہمی

منگل 7 فروری 2023 22:05

لاہورہائیکورٹ کا توشہ خانہ کے سربراہ کی جانب سے بیان حلفی جمع نہ کرانے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 فروری2023ء) لاہور ہائیکورٹ نے توشہ خانہ سے تحائف وصول کرنے والی شخصیات کی تفصیلات سامنے لانے کیلئے دائر درخواست پرسماعت کے دوران توشہ خانہ کے سربراہ کی جانب سے بیان حلفی جمع نہ کرانے پر سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی حکم عدولی پر کیوں نہ توہین عدالت کا شوکازنوٹس جاری کیاجائے۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عاصم حفیظ نے درخواست پر سماعت کی ۔

فاضل عدالت نے توشہ خانہ کے سیکشن افسر کے مبہم جواب کومسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ افسر کہاں ہے جسے بیان حلفی کے ساتھ طلب کیاگیا تھا۔سیکشن افسر نے کہا کہ ہم توشہ خانہ کی معلومات عوام الناس کے سامنے ظاہرکرنے پر غور کررہے ہیں۔ جسٹس عاصم حفیظ نے کہا کہ عدالت کو اس سے کوئی سروکار نہیں،عدات نے توشہ خانہ کی تفصیلات بیان حلفی کے ساتھ طلب کیں تھیں وہ معلومات کہاں ہیں ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے دلائل دئیے کہ کابینہ ڈویژن نے عمران خان کو ملنے والے تحائف کی تفصیلات شائع کیں، کابینہ ڈویژن نے نواز شریف، آصف زرداری سمیت دیگر کے تحائف کی تفصیلات فراہم نہیں کیں، متعلقہ حکام کو خطوط لکھنے کے باوجود کابینہ ڈویژن نے تحائف کی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ استدعا ہے توشہ خانہ سے کس نے کتنے تحائف خریدے تفصیل فراہم کی جائے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات