کیمیکل انڈسٹری کیلئے کاروبار میں آسانی پیدا کیلئے اقدامات ہونے چاہئیں: بلیغ الرحمان
حکومت کیمیکل انڈسٹری کو فروغ دینے کیلئے مراعات اور سہولیات بھی متعارف کرائے گی: گورنر پنجاب
منگل 7 فروری 2023 22:05
(جاری ہے)
یہ نمائش پاکستان کی کیمیکل انڈسٹری کو بین الاقوامی مارکیٹ میں متعارف کرانے اور اسے عالمی سطح پر فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ پاکستان کی کیمیکل انڈسٹری اپنی کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کو سمجھتے ہوئے ماحول کی بہتری کے لیے اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف پر نہ صرف عمل کرتی ہے بلکہ ہمیشہ سے ان پر کاربند رہی ہے۔ مجھے امید ہے کہ پاکستان کیمیکل مینو فیکچررز ایسوسی ایشن صنعت اور حکومت کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور بین الاقوامی سطح پر نئے مواقع تلاش کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کرتی رہے گی ۔میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ ترقی اور بہتری کی جانب اس سفر میں حکومت نہ صرف آپ کی ہر ممکن مدد کرے گی بلکہ کیمیکل انڈسٹری کو فروغ دینے کے لیے مراعات اور سہولیات بھی متعارف کرائے گی۔ پاکستان کیمیکلز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین جے کمار، سینئر ممبران ہارون علی خان، خالد پرویز، قاضی خالد، ظفر محمود سمیت سرکاری افسران ، ملک کے مختلف ایوان صنعت و تجارت اور بزنس ایسوسی ایشنز کے نمائندگان نے بھی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ چیئرمین جئے کمار نے کہا کہ اس ایکسپو میں کیمیکل سیکٹر سے متعلق 100 سے زائد صنعتوں اور معروف یونیورسٹیوں کے متعلقہ شعبہ جات نے اپنے اسٹالز لگائے ہیں اور 15 سے زائد ممالک کے نامور سائنسدان اپنی جدید تحقیق کانفرنس میں شیئر کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایسوسی ایشن کے پلیٹ فارم سے سعودی عرب سے پہلی دفعہ پاکستانی کرنسی میں خام مال درآمد کیا گیا ہے،کیمیکل سیکٹر سے صحیح معنوں میں افادیت حاصل کرنے کے لئے پاکستان کیمیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نہ صرف طویل المدتی پیٹرو کیمیکل کمپلیکس پراجیکٹس کی وکالت کر رہی ہے بلکہ پاکستان میں موجود وسائل سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے بائیو اکانومی پراجیکٹس بھی متعارف کروا رہی ہے۔ ہم حکومت سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ایک جامع اور مربوط کیمیکل پالیسی بنائے تاکہ اس صنعت کو فروغ دینے حائل میں رکاوٹوں کو دور کیا جا سکے اور اس صنعت میں ترقی کے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھایا جا سکے۔مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.