لکی مروت،فائرنگ کے الگ واقعات میں دو افراد جاں بحق اور ایک زخمی

منگل 7 فروری 2023 21:38

لکی مروت،فائرنگ کے الگ واقعات میں دو افراد جاں بحق اور ایک زخمی
لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 فروری2023ء) لکی مروت میںفائرنگ کے الگ واقعات میں دو افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا ۔ پولیس اور ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ تھانہ غزنی خیل کی حدود میں دولت میر لونگ خیل میں فائرنگ سے صہیب ساکن دیر جاں بحق جبکہ کرامت اللّٰہ سکنہ دولت میر لونگ خیل زخمی ہوگیا۔ ریسکیو1122 کی میڈیکل ٹیم نے لاش اورزخمی کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال تاجہ زئی منتقل کر دیا۔

(جاری ہے)

احمد خیل میں ایک شخص میں قتل مقاتلے کی دشمنی پر فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا، پولیس کے مطابق محمد حسن خان اپنے بھائی نعمت اللہ کے ہمراہ درخت کاٹنے کے لئے اراضی میں موجود تھا کہ پہلے ہی سے تاک میں بیٹھے ملزمان سمیع اللہ اور محمد حلیم نے فائرنگ کردی جس سے محمد حسن خان موقع پر جاں بحق اور اس کا بجھائی نعمت اللہ اور کزن فرمان اللہ بال بال بچ گئے ۔ ملزمان واردات کے بعد فرار ہوگئے جبکہ سٹی پولیس سٹیشن میں ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔