وفاقی پولیس نے مختلف علاقوں سے 14 جرائم پیشہ عناصر گرفتار،ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں منشیات و اسلحہ رآمد

منگل 7 فروری 2023 21:44

وفاقی پولیس نے مختلف علاقوں سے 14 جرائم پیشہ عناصر گرفتار،ملزمان کے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 فروری2023ء) وفاقی پولیس نیگزشتہ24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں سے 14 جرائم پیشہ عناصر کوگرفتار کرلیا۔ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں منشیات اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیاگیا۔ملزمان کیخلاف مختلف تھانہ جات میں مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔

تفصیلات کیاسلام آباد پولیس کا ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر،منشیات فروشوں اور سرقہ بالجبر کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کیخلاف بلاتفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئی14جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔تھانہ گولڑہ پولیس نے بغیر اجازت پٹرول فروخت کرنے پر ملزم سجیل اکبر کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تھانہ ترنول پولیس نے دو ملزمان باسط گل اور اسامہ محمود کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے دو پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کرلیا۔تھانہ سنگجانی پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث تین ملزمان محمد اقبال،موسی اور ارشد محمود کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 820 گرام ہیروئن اور 480 گرام چرس برآمد کرلی۔ تھانہ سبزی منڈی پولیس نے بغیر اجازت گیس سلنڈر بھرنے پر ملزم ارباب کو گرفتار کرلیا۔

تھانہ نون پولیس نے تین ملزمان محمد اشتیاق ،بسمہ اللہ خان اور کوثر محمود کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے دو پسٹل معہ ایمو نیشن اور 570 گرام چرس برآمدکر لی۔تھانہ نیلور پولیس نے ملزم شکیل اختر کو گرفتار کرکے اسکے قبضہ سے پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کرلیا۔تھانہ سہالہ پولیس نے بغیر اجازت ڈیزل فروخت کرنے پر ملزم نصیر احمد کو گرفتار کرلیا۔تھانہ لوہی بھیر پولیس نے بغیر اجازت گیس سلنڈر بھرنے پر ملزم ہمایوں کو گرفتار کرلیا۔جبکہ مجرمان اشتہاری وعدالتی مفروران کی گرفتاری کے لیے چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران ایک اشتہاری مجرم کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔گرفتار ملزمان کے خلاف مختلف تھانہ جات میں مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔