صدر ڈاکٹر عارف علوی سے خیبر پختونخوا کے نگران وزیر اعلیٰ محمد اعظم خان کی ملاقات

منگل 7 فروری 2023 22:59

صدر ڈاکٹر عارف علوی سے خیبر پختونخوا کے نگران وزیر اعلیٰ محمد اعظم ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2023ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے نگران وزیر اعلیٰ محمد اعظم خان نے منگل کو پشاور میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق خیبر پختونخوا کے دارالحکومت میں چیف منسٹر ہائوس میں نگران وزیر اعلیٰ محمد اعظم خان سے ہونے والی ملاقات میں صوبے کی مجموعی صورتحال اور امن عامہ کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔