Live Updates

جیسی عوام ویسا ہی نیلسن منڈیلا ملنا ہے، شہباز گل کا فواد کے بیان پر دلچسپ تبصرہ

منگل 7 فروری 2023 23:25

جیسی عوام ویسا ہی نیلسن منڈیلا ملنا ہے، شہباز گل کا فواد کے بیان پر ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2023ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے خود کو نیلسن منڈیلا سے ملانے کے بیان پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ جیسے عوام کے کرتوت ہیں انہیں ویسا ہی نیلسن منڈیلا ملنا ہے۔

(جاری ہے)

شہبازگل نے کہاکہ فواد چوہدری میرے بھائی اور دوست ہیں اور عوام کو انہیں نیلسن منڈیلا مان لینا چاہیے کیونکہ جیسے عوام کے کرتوت ہیں انہیں ویسا ہی نیلسن منڈیلا ملنا ہے۔خیال رہے کہ فواد چوہدری نے 25 جنوری کو عدالت پیشی کے موقع پر کہا تھا کہ ان پر جو مقدمہ ہوا ہے یہی مقدمہ نیلسن منڈیلا پر بھی ہوا تھا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات