ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کا یونیورسٹی آف اپلائیڈ انجینئرنگ اینڈ ایمرجنگ ٹیکنالوجی سمبڑیال کی سائٹ کا دورہ

بدھ 8 فروری 2023 18:20

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 فروری2023ء) ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ عدنان محمود اعوان نے یونیورسٹی آف اپلائیڈ انجینئرنگ اینڈ ایمرجنگ ٹیکنالوجی سمبڑیال کی سائٹ کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ نے ہائر ایجوکیشن پنجاب کے زیر اہتمام 17 ارب روپے کی لاگت سے میگا پراجیکٹ یونیورسٹی آف اپلائیڈ انجینئرنگ اینڈ ایمرجنگ ٹیکنالوجی سمبڑیال کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب نے رواں ماہ مالی سال منصوبہ کے لیے 1 ارب روپے محتص کیے ہیں جبکہ 50 کروڑ روپے جاری ہو چکے ہیں ۔ اس موقع پر انہوں نے مزید بتایا کہ اس میگا پراجیکٹ کی فزیکل و فنانشل پراگرس 20 فیصد ہے۔