فیصل آباد شہر بھر کی صفائی اور خوبصورتی کو قائم کرنے کیلئے ایف ڈبلیو ایم سی کا صفائی آپریشن

بدھ 8 فروری 2023 19:09

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 فروری2023ء) چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایف ڈبلیو ایم سی بلال فیروز جوئیہ نے شہر بھر میں خصوصی صفائی مہم کے تحت صبح سویرے گھنٹہ گھر چوک، سول لائنز اور آٹھ بازاروں کا دورہ کیا جس میں جی ایم آپریشنز اعجاز بندیشہ اور ڈپٹی منیجر ساجد محمود بھی انکے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

ڈویژنل کمشنر سلوت سعید کے احکامات کے تحت ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر سی ای او بلال فیروز جوئیہ نے ا سسٹنٹ منیجر آپریشن عطاء المحسن کو شہر بھر کی صفائی اور خوبصورتی کو قائم کرنے کیلئے احکامات جاری کئے جن کی روشنی میں عبداللہ پور پل، جی ٹی ایس چوک، ریلوے کالونی اور کچہری چوک کی سڑکوں کی سکریپنگ و مینول سویپنگ کے ساتھ ساتھ ہیوی مشینری کی مدد سے ملبے کے ڈھیر ختم کروائے گئے۔

اسسٹنٹ منیجر آپریشنز برہان حنیف نے ستیانہ روڈ اور سمندری روڈ کی مینول سویپنگ کے ساتھ ساتھ سیٹلائیٹ ٹاون میں صفائی ستھرائی کے کاموں کی نگرانی کی۔جی ایم آپریشنز نے سی ای او ایف ڈبلیو ایم سی کو خصوصی صفائی مہم کے تیسرے دن کے حوالے سے صفائی پلان پر بریفنگ دی۔

متعلقہ عنوان :